ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / جے این یو تشدد:دیپکاپڈوکونے کے بعد سوناکشی سنہا کاردعمل، کہا؛ ہم اب ہاتھ پرہاتھ رکھ کر نہیں بیٹھ سکتے

جے این یو تشدد:دیپکاپڈوکونے کے بعد سوناکشی سنہا کاردعمل، کہا؛ ہم اب ہاتھ پرہاتھ رکھ کر نہیں بیٹھ سکتے

Thu, 09 Jan 2020 01:06:26    S.O. News Service

نئی دہلی8جنوری(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)  دیپکا پڈوکونے کی جے این یو میں حاضری پرمسلسل لوگوں کے تبصرے آ رہے ہیں۔جہاں ایکٹرس کنگنا راوت کی بہن رنگولی نے اسے دیپکا کا فلم پروموشن بتایا وہیں کارتک آرین نے دیپکا کی تعریف کی ہے۔اسی درمیان سوناکشی سنہا نے بھی اس معاملے پر ٹویٹ کیاہے۔انہوں نے دیپکا پڈوکونے کی تعریف میں لکھا ہے کہ  آپ کسی بھی پارٹی کو سپورٹ کرتے ہوں۔کیاآپ تشدد کو سپوٹ کرتے ہیں؟ کیا خون آلودہ اسٹوڈنٹس اور ٹیچرس کے انداز دیکھ کر آپ ہلے نہیں؟ اب ہم ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر نہیں بیٹھ سکتے۔دیپکا کا وہاں جانا اور باقی لوگوں کا آواز اٹھانا تعریف کے قابل ہے۔یہ خاموش رہنے کا وقت نہیں ہے۔

بتا دیں کہ اتوار کی شام جے این یو میں ماسک لگائے کچھ غنڈوں نے اسٹوڈنٹس اور ٹیچرس پر حملہ  کیا تھا اور کیمپس کی پراپرٹی کو بھی نقصان پہنچایاتھا۔ اس کے بعد دیپکا پڈوکونے نے منگل کو جے این یو کیمپس پہنچ کر  زخمی اسٹوڈنٹس کی عیادت کی تھی ۔دیپکاپڈوکونے کی یہ حاضری کچھ لوگوں کو ناگوار گزری اور انہوں نے ان کی آنے والی فلم " چھپاک" کی مخالفت کی۔یہ فلم10 جنوری کو ریلیز ہو رہی ہے۔


Share: